باڑہ سے پنجاب کروڑوں روپےکی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 02, 2023 | 11:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  اے این ایف نے منشیات کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 340 کلو باڑہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے پشاور رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب کار سے  312 کلو چرس برآمد  کی ہے۔ برآمدشدہ چرس پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپا کر کار کی ڈگی اور پچھلی سیٹ میں رکھی گئی تھی۔ جس میں مانسہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے این ایف اور ایف سی نےکرک میں مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہےاے این ایف اور ایف سی نےخیبر تیراہ چیک پوسٹ کے قریب کاروائی کی جس میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-02/news-1677738471-1522.mp4

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 0771 سے بحرین جانے والےمُلزم کے پیٹ سے بھی 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔ جس میں مظفر گڑھ کا رہائشی ملزم گرفتار  ہوا ہے۔ 

اے این ایف نے انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں 2 مختلف کارروائیاں  کی جس میں دوحہ بھیجے جانیوالے واسکٹ پارسل میں مجموعی طور پر 5 کلو 950 گرام جزب شدہ آئس برآمد  کی گئی ہےجبکہ کینیڈا بھیجے جانیوالے پارسل سے 250 نشہ آور گولیاں برآمد  ہوئی ہیں۔ 

اے این ایف نے شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 48 کلو افیون اور 33 کلو 600 گرام چرس برآمد  کی ہے جس میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل میل آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو 560 گرام آئس برآمد  کی گئی ہےبرآمدشدہ آئس کو غباروں میں چھپایا گیا تھا۔

اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 1 کلو 880 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں