ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات میں ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں قومی سلامتی اور مسلح افواج سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا۔