ایک نیوز: اسلام آباد،بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل گر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بھارہ کہوزیرتعمیر پل کا پلر گارڈر گرگیا پلرگاڈر گرنے سےکسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سی ڈی اے زرائع کا کہناہ ے کہ اعلی حکام نے 23مارچ کو جلد از جلد منصوبے کی تکمیل کا سی ڈی اے کو الٹی میٹم دیا تھا۔ جبکے سی ڈی اے حکام نے اپریل تک کا وقت مانگا تھا لیکن اعلیٰ حکام نے فوری طور پر منصوبے کا مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے منصوبے پر جلد بازی میں کام کی وجہ سے ایک بار پھر نقصان ہوا ہے۔
اسلام آباد:بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل گر گیا pic.twitter.com/6de2nP52OH
— AIK News News (@pnnnewspk) March 2, 2023
واضح رہے کہ اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے2 مزدور جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی تھے۔ حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا تھا۔پلر گرنے سے2 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد مزدور ملبے تلےدب گئے۔زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے اور چیئرمین سی ڈی اے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی تھی۔ترجمان سی ڈی اےکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرالر نے شٹرنگ کی سپورٹ کو ٹکر ماری تھی۔
ریسکیو ٹیمیں، اسسٹنٹ کمشنرز ، این ایل سی، اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر نگرانی ریسکیو امدادی کارروائیاں کی۔ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ایک مزدور ملبے کے نیچے دبنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔