کلبھوشن یادیو پر مبنی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

کلبھوشن یادیو پر مبنی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

ایک نیوز: بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے آپریشن پر مبنی عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی فلم "ڈھائی چال" کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں پاکستانی مسلح افواج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی جنگی طیارے کی تباہی کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے موقع پر پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا مکالمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں اداکار ہمایوں اشرف کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے بعد مشہور ہونے والا ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ عائشہ عمرنے ٹیزر کے کیپشن میں ڈائیلاگ لکھاکہ“ہماری چائے کا لطف اٹھائیں،کیونکہ ہماری چائے لاجواب ہے“۔اداکارہ نے مزید لکھاکہ میری ایک فلم ڈھائی چال جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں پر مبنی فلم میں شمعون عباسی نے بلوچستان سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار ادا کیاہے۔ ان کے مقابل اداکارہ عائشہ عمرہیں جوبلوچستان کی مقامی اورنڈرصحافی  کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکاربھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔