ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امجد شعیب کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔
I feel embarrassed as a Pakistani to witness the depths we have sunk to thanks to this imported regime of a cabal of crooks & their handlers. In desperation to cling to power & muzzle all dissenting voices, they have jailed a respected, patriotic Pakistani on sedition charges. pic.twitter.com/YCo9F371vU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں، ان کو ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے خلاف مقدمے کے اخراج کی درخواست پر دفتری اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے وکیل کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی تھی ۔عدالت نے امجد شعیب کی درخواست پر وکلاء کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی تھی۔