ملک میں آسیب زدہ سائےکا خطرہ، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی: شیخ رشید

ملک میں آسیب زدہ سائےکا خطرہ، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی: شیخ رشید
کیپشن: ملک میں آسیب زدہ سائےکا خطرہ، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی: شیخ رشید

ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مہنگائی 50 فیصد بڑھ گئی اور ڈالر بھی 275 روپے کا ہوگیا، جمعے کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔فضل الرحمان کا فرنٹ مین خیبر پختونخوا کا گورنر صوبے کی سیاست کیلئے صدر کے پاس کیا پیغام لایا وہ جلد ٹوئٹ کروں گا، اہم خبر کیلئے عوام میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 30 اپریل تک فالو کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ 3 ججوں کا نہیں بلکہ ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت، وقار کا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، جن 2 قابل احترام ججوں نے کیس سنا ہی نہیں ان کو فیصلے میں کیسے دھکیلا جا سکتا ہے۔اس پر سب ججز متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا، نگران حکومت 90 دن کیلئے ہے۔