ایک نیوز: لاہور میں ٹاپ ٹین شوٹر میں شمار ہونے والا عمیر شوٹر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمیر شوٹرعرف عمیری ڈیفنس سی کے علاقے میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم بھتہ خوری، قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق عمیر عرف عمیری شہر بھر میں دہشت کی علامت سمجھا جاتاتھا، عمیر عرف عمیری کے مبینہ پولیس مقابلے سے کچھ دیر پہلےسوشل میڈیا پر اس کے بھائی نے جعلی مقابلے کی اطلاع دی تھی۔
ملزم کے اہلخانہ کا کہناہے عمیر دو دن سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی غیر قانونی ہراست میں تھا۔عمیر کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اس کے بھائی کو لے گئے اور جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا