رحیم یار خان میں مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

Mar 02, 2023 | 10:06 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ریلوے ملازمین نے رحیم یار خان میں ریلوے اسٹیشن کےقریب تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ریلوے حکام کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن کےقریب  تخریب کار  ریلوے ٹریک کو کھول رہے تھے، ریلوےملازمین کے پہنچنے پر ملزمان نے حملہ کردیا۔

حکام کے مطابق سلاخیں اور پتھر لگنے سے ایک ریلوے ملازم شدید زخمی ہوگیا، زخمی ملازم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ  علامہ اقبال ایکسپریس حادثےسے بال بال بچ گئی ہے،پولیس نے واقعےکا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں