بیڈمنٹن میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی کا انتقال

Mar 02, 2023 | 09:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : بھارت میں بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ 38 سالہ کھلاڑی اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک  سے وہ زمین پر گرگیا او وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لی۔

ساتھی کھلاڑیوں  کی جانب سے اسے فوراً ہسپتال لے جایا گیالیکن ہسپتال پہنچنے پر  ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال آنے سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔  کھلاڑی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔

مزیدخبریں