ترک صدر کا زلزلےکے باوجود الیکشن مقررہ وقت پر کرانےکا اعلان

Mar 02, 2023 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترک صدر نے ملک میں تباہ کن زلزلےکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر سے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلےکے بہانےصدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخرکرنےکا نہیں سوچ رہی۔

ترک صدر نے اعلان کیا ہےکہ انتخابات کے لیے تجویزکردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے اور زلزلے کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے باعث آنے والی تباہی سے قبل رجب طیب اردوان کی مقبولیت بڑھتی مہنگائی اور لیرا میں کمی کی وجہ سے ختم ہو گئی تھی۔ انہیں ملک کی جدید تاریخ کے مہلک ترین زلزلے کے بعد حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔ترکیہ نے مزدوروں اور کاروباری اداروں کو زلزلے کے مالی اثرات سے بچانے کے لیے 10 شہروں میں اجرت کی عارضی امدادی اسکیم کا آغاز کیا اور ملازمین کی چھانٹیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

مزیدخبریں