ایک نیوز: یو ایس ایس کنٹیکٹ نامی آبدوز جزوی طور پر برف سے اوپر ابھری تو برفانی ریچھ اس کا معائنہ کرنے پہنچ گیا۔تصاویروائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ آبدوز کے رَڈر کو چکھ رہا ہے اور جب چبانے کی کوشش ناکام ہوتی ہے تو وہ چلا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آبدوز مضبوط لوہے اور دھات سے بنی ٹنوں وزنی جنگی مشین ہے۔سب میرین میں نیوکلیئر میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں عملہ اس میں سوار ہو کر زیر آب ہی پوری دنیا کا سفر کرسکتا ہے۔
برفانی ریچھ بےچارا سب میرین کو کیا چباتا، اپنی دلچسپ تصاویر بنوا کر چلتا بنا۔