ایک نیوز :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔
حریم شاہ نے ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔ کہتی ہیں کہ یہ ویڈیوز کچھ سال قبل کی ہے جو میرے موبائل میں موجود تھی ان میں سے ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں‘۔
ان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے،صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔
دوسری جانب حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا، ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو
نازیبا ویڈیو :حریم شاہ نے خاموشی توڑ دی
Mar 02, 2023 | 00:29 AM