پنجاب بھر میں بھکاری مافیا کی  شامت آگئی 

Jun 02, 2024 | 19:35 PM

ایک نیوز: صوبہ بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کیلئے بیرک تیار ہو گئے  ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی ٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام، صوبہ بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کیلئے بیرک تیار  کرلئے گئے۔  

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھکاری مافیا کیلئے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے ۔بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔   بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کیلئے سزا میں اضافے کا قانون لایا جارہا ہے۔  قانون بچوں کے اغواء اور جبروتشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ  کرے گا ۔ 

پیشہ ور بھکاری بنانے کیلئے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والے ہینڈلرز سخت سزا پائیں گے۔  صوبہ بھر میں انتظامیہ بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔    

مزیدخبریں