ویب ڈیسک :پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ،انہیں علا ج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید پیٹ درد کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال آئے ۔ ڈاکٹرز نے بنیادی ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا ۔ سی ٹی سکین ابڈومینل میں اپینڈکس نکل آیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ سرجیکل یونٹ 3 کے سربراہ پروفیسر یاسین رفیع کل صبح اپینڈکس کا آپریشن کریں گے ۔ میاں محمود الرشید کے دیگر بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی شام یا صبح تک متوقع ہے۔