ویب ڈیسک : سرگودھا میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع سرگودھا میں ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ کر دیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں 25 مئی سے دفعہ 144 نافذ ہے، امن و امان کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 31 مئی سے ایک ہفتے کا اِضافہ کیا گیا ہے۔