نجی ایئر لائن کےطیارے کی ہنگامی لینڈنگ،گورنر سندھ حادثے سےبال بال بچ گئے

Jun 02, 2024 | 18:45 PM

 ویب ڈیسک: کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز  نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جہاز  میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سوار تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائن کی پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار  تھے جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں دیگر  150 مسافر بھی سوار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس پر   کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور   ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے  روانہ کر دیا جائے گا۔  

مزیدخبریں