ایک نیوز:جناح ہسپتال لاہور کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے۔
جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے آپریشن ٹھیٹرز میں بھی مریضوں کے استعمال شدہ گاؤن، چادروں اور دیگر کپڑوں کا انبار لگ گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لانڈری مشینیں خراب ہونے کے باعث آپریشن تھیٹر میں ڈسپوزیبل سامان منگوایا جانے لگا ہے جبکہ بعض شعبے کپڑے دھو کر استعمال کر نے پر مجبور ہیں۔
لانڈری مشینیں بند ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال میں مریض ہاتھ سے دھلے گندے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں ۔ جس کے سبب نئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔
جناح ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے لانڈری کیلئے جاری کیے گئے فنڈز ری ویمپنگ میں لگ گئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا کہ جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے کا پتہ چلا ہے، ہسپتال کی لانڈری کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔