مسکراہٹیں بکھیرنے والے  رفیع خاور عرف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے 

مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور عرف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے
کیپشن: It has been 38 years since Rafi Khawar aka 'Ninha', who spread smiles, left his fans.

ایک نیوز:ہر دلعزیز کامیڈی کنگ  رفیع خاور عرف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے ۔ 

اداکار ’ننھا‘ کے ادا کیے کردار  کی وجہ سے ان کے مداح آج بھی انہیں بھولے نہیں ہیں ۔ رفیع خاور عرف ’ننھا‘ نے معروف ڈرامے ’الف نون‘ سے شہرت حاصل کی۔  انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا تھا۔ معروف فلم ’دبئی چلو‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔  

ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔  رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پذیرائی سے نوازا گیا۔  

لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والا ہر دلعزیز کامیڈی کنگ اپنے کیریئر کے عروج پر  2 جون 1986ء کو اپنے لاکھوں پرستاروں کوسوگوار چھوڑ گیا  ۔