خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی  ، چانگ ای 6 مشن  چاند پر لینڈ کر گیا  

خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی ، چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا
کیپشن: China's major achievement in space, the Chang'e 6 mission landed on the moon

ایک نیوز: خلائی میدان میں چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ، چین کا چانگ ای 6مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کرگیا۔  

تفصیلات کے  مطابق کسی بھی چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے ۔چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے ۔ چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا ۔ چانگ ای 6 لینڈر چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کی نمونے اکٹھے کرے گا ۔ چانگ ای 6 مشن مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا  ۔ 

چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا ۔ سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا ۔چانگ ای 6 مشن 25 جون کے لگ بھگ زمین پر واپس آئے گا ۔

چین 2026 میں چانگ ای 7 اور 2028 میں چاند ای 8 مشن روانہ کرے گا      ۔چین 2030 تک چاند پر اپنے خلابازوں کو لینڈ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔  

پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے ۔ پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا رہا ہے ۔ پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے ۔ آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی تصاویر چاند ای 6 مشن کا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔