ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں ،بابراعظم 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں ،بابراعظم
کیپشن: I want to give happiness to the nation by winning T20 World Cup, Babar Azam

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے یکجا ہو کر کھیلنا ہوگا ۔ 

 پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے  ایک ہوکر کھیلنا ہوگا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہوگا، یہ ایک چیلنج ہوگا، صرف انڈیا کا میچ نہیں بلکہ تمام میچ ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں، افسوس ہے کہ پچھلے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت قریب آ کر نہ جیت پائے، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی ریکارڈ کیلئے نہیں کھیلتا، اولین ترجیح پاکستان ٹیم ہے، فینز پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ہم سب کی ٹیم ہے، اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے پر کافی کام کیا ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی صورتحال کے حساب سے بیٹنگ کرتا ہوں، میرا بیٹنگ سٹائل ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کر دوں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، سب کا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے۔