ایک نیوز : جوہر ٹاؤن میں واقع ہاسٹل کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر واش روم میں کیمرے نصب کر کہ خفیہ ویڈیوز بنانی شروع کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ خُفیہ کیمرےکےذریعہ ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کی ویڈیوز بنائی جارہی تھیں ۔ طالبہ کے چچا کی شکایت پرتھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھی ۔ ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کا رہائشی میاں سلیم اور اُسکی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھی ۔ مقدمہ میں وہاڑی کا رہائشی صغیر، شیخوپورہ کا رہائشی تیور شہزاد ،جھنگ کا محمد زبیر، پاکپتن کا عرفان ،رحیم یار خان کا علی حسن نامز دہے ، مقدمے میں ہاسٹل مالک میاں سلیم اور اہلیہ فوزیہ سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں نامزد تمام ملزمان 15 کال ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے۔ مقدمہ ضلع گجرات کے رہائشی ناصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروا دیا۔
طالبات نے بیانات میں واش رومز میں کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی، پولیس کی جانب سے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔