ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،سعودی سفیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی پیغام 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،سعودی سفیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی پیغام 
کیپشن: T20 World Cup, Saudi ambassador's special message for Pakistan cricket team

ایک نیوز: سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی  نے  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024    میں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے  قومی ٹیم کیلئے اپنے پیغام میں  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی کرکٹ ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔   

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی   کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی ۔ سعودی سفیر نے   اپنے پیغام   میں   پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی  دعا کی ہے ۔  

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کرے گی۔  اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔ گروپ  سٹیج کے بعد، گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔