وفاقی وزیرداخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

Jun 02, 2024 | 13:01 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی  نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹر کا دورہ  کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو اوورسیزپاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنےکا حکم دیدیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کونارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت میں پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لوں گا۔  

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، وزیر داخلہ کی کی پی ایس او اے ایس پی شہربانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

اعلامیہ کے مطابق اوور سیز پاکستانی مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر بذریعہ ای میل شکایت کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے مؤثر اسٹاف منیجمنٹ کا حکم دیا۔ 

مزیدخبریں