حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا

Jun 02, 2023 | 23:47 PM

ایک نیوز :اوگرا نے سوئی نادرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کی منظوری دیدی۔

  سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 50فیصد تک بڑھانے کی منظوری دیدی گئی سوئی سدرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 42فیصد تک اضافہ کے منظوری دیدی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کےلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔جبکہ  سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کےلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری سوئی۔ ناردرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238روپے68پیسے ہوجائیگا۔ سوئی سدرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350روپے 68پیسے فی یونٹ ہو جائیگا۔

اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو بھجوادیں حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریگی۔

اوگرا نے یہ ریونیو ضروریات کا تعین مالی سال 2023اور2024کےلئے کیا ہے حکومت کی منظوری کے بعد تمام صارفین کےلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو جائیگا۔

گیس کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائیگا گیس صارفین جن میں گھریلو ، صنعتی ، تندور ، سی این جی ۔ ہوٹل سمیت سب کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

مزیدخبریں