ایک نیوز :سندھ حکومت نے میئر کراچی کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں شو اف ہینڈ اور خوفیہ رائے شماری کے قوانیں بھی موجود ہیں تاہم سندھ حکومت نے میئر کے انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے حوالے سے سندھ حکومت سے وضاحت مانگی تھی جس پر سندھ حکومت نے بھی اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو اگاھ کر دیا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کاکہنا تھا کہ ہم موجودہ قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں، میئر کے انتخاباب شو آف ہینڈ سے ہوں گے کیونکہ ہم میئر کے انتخاب کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ کراچی کی سنگل لارجسٹ پارٹی صرف پی پی ہے، جس کا میئر بھی پیپلزپارٹی کا ہی حق ہے، اس وقت ہر کوئی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے اگر کوئی یوسی ناظم پی ٹی آئی چھوڑ دیتا ہے تو اس میں ہمارہ کوئی قصور نہیں ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم کے مخالف نہیں ہیں حافظ نعیم اگر جیت کر آئے تو انکو ویلکم کرونگا اور ہار بھی پہناؤں گا ہم کراچی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں اور ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔