لاہور، سانحہ9مئی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی گرفتار 

لاہور، سانحہ9مئی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی گرفتار 
کیپشن: Lahore, the well-known Tik Toker Sajda involved in the May 9 tragedy was also arrested

 ایک نیوز :  9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی شامل تھیں اور کور کمانڈر ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کے دوران موجود رہیں، انہیں جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاکر ساجدہ کو تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے حراست میں لیا اور لیڈی پولیس سٹیشن لٹن روڈ منتقل کر دیا گیا۔