ایک نیوز:بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چین سے تعلقات کی نوعیت پر ودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہماری حدود پر قبضہ کر رہا ہے۔
بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ مسئلے کی حقیقت یہ ہے کہ چین ہماری حدود پر قبضہ کر رہا ہے اور یہ بالکل ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم نریندر مودی اس پر یقین رکھتے نظر آرہے ہیں۔
تاہم واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کی طرف سے اس بیان پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ راہول گاندھی کا دورہ امریکا وزیر اعظم نریندر مودی کے رواں ماہ شیڈول دورے سے کچھ ہفتے قبل ہوا ہے۔
خیال رہے کہ 1960 میں ہمالیہ کے تنازع پر جنگ کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات میں کشیدگی ہے۔
گزشتہ ماہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ بھارتی سرحد پر چین کے ساتھ معمول کے تعلقات جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں پڑوسی ممالک کے لیے ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ملٹری اور سویلین انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کیے ہیں۔