ایک نیوز:بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں288 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سےاب تک ہلاکتوں کی تعداد 288 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔
#WATCH | Coromandel Express derails near Bahanaga station in Balasore, Odisha. pic.twitter.com/9Lk2qauW9v
— ANI (@ANI) June 2, 2023
رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔
وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔
مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تصادم ایک سنگین حادثہ ہے۔
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا، نے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کیے بغیر کہا کہ انہیں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی، بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
ارچنا جوشی نے رائٹرز کو بتایا کہ میں ابھی تفصیلات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ میں دہلی میں تھی اور جائے حادثہ کی طرف تیزی سے جا رہی تھی۔بڑی تعداد میں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ کھڑگپور اور دیگر قریبی اسٹیشنوں سے ریلوے کی امدادی ٹیمیں پہلے ہی مقام پر پہنچ چکی ہیں۔