ایک نیوز : بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں نوجوان لڑکی کے سر عام لرزہ خیز قتل پر نامور بھارتی اداکار سونو سود نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
یادرہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں لڑکی کے سرعام قتل کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس نے راہگیروں کی بےحسی نے سوال کھڑے کر دیے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 16 سالہ لڑکی پر 21 بار چاقو سے وار کیا گیا اور پھر بے رحمی سے اس کا سر پتھر سے کچلا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت کئی لوگ وہاں سے گزر رہے تھے لیکن کسی نے مداخلت نہ کی اور نہ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی۔
بھارتی دارالحکومت میں لرزہ خیز قتل کے واقعے پر بھارتی اداکارہ سونو سود نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کاش کوئی شخص 16 سالہ بدقسمت ساکشی پر چھریوں سے وار کرنے والے شخص کو روزدار کک مار کر پیچھے ہٹاتا۔