ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ٹریفک پولیس کوبلاامتیاز کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔
سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ بدتمیزی کرنیوالوں کو جرمانہ کریں اور مقدمات درج کئے جائیں ۔
عدالت نے تعلیمی اداروں کے گراؤنڈز میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سینئر افسر اتنے کمزور ہیں کہ لوگ پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں ،بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔
عدالت نے کیس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی ۔