ایک نیوز (فیکٹ چیکر) ”ڈیموکریٹک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ“ کے نام سے ن لیگ کی پنجاب میں70فیصد مقبولیت کابتانےوالے تھنک ٹینک کا کوئی وجود ثابت نہ ہو سکا۔
21 مئی کو ”ڈیموکریٹک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ“ کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے صوبے سے متعلق سروے کے نتائج شائع کیے جس میں دکھایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کی مقبولیت کی درجہ بندی 9 مئی کے بعد 70 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سروے میں شامل افراد نے نواز شریف کے مخالف عمران خان کے بارے میں رائے بھی دی، جن کی مقبولیت 3 فیصد تک گر گئی ہے۔
اس ٹوئٹ کو اب تک تقریباً 8 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور 210 بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔