ایک نیوز:اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں۔
پانی میں زہریلا کیمیکل ملانے کے الزام میں ڈیم کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف آبی حیات مارنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ڈیم سے بڑی تعداد میں مچھلیاں اور ڈیم سے پانی پینے والے پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔راول ڈیم میں پہلے بھی کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔