بچہ اگر پڑھائی میں کمزور ہے تو لائف سٹائل بدل کر دیکھیں،ماہرتعلیم

Jun 02, 2023 | 21:19 PM

ایک نیوز :ماہرین تعلیم کاکہناہے کہ اگر بچہ پڑھائی میں کمزور ہے تو لائف سٹال بدلیں، پڑھائی میں مدد کرنے کیلئے والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کا بچہ پڑھائی میں کمزور ہے تو فکر نہ کریں، کیونکہ ہر بچے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے، کچھ بچے پڑھائی میں اچھے ہوتے ہیں تو کوئی اسپورٹس میں تو کوئی موسیقی کا شوقین ہوسکتا ہے۔ جب آپ یہ جان لیں گے کہ بچے کو مشکل کہاں درپیش ہے تو اس کے بعد میں پیدا ہونے والے بہت سے مسائل سے بچ جائیں گے۔بچے کو گھر یا کلاس روم میں ایسی مشقیں دینا جو پڑھنے کے عمل کے دوران دماغ کو مشغول کرنے پر مرکوز ہوں۔
 بعض والدین کے خیال میں بچوں کی بہترین تعلیم کیلئے ان کا فرض بہترین اسکول میں بچے کا داخلہ اور بھاری فیس ادا کرنا ہے۔ بچے کو آگر پڑھائی میں پریشان یا مشکلات کا سامنا ہے تو ٹیوشن لگا دیا جاتا ہے اور اس کی بھاری فیس الگ سے ادا کرنی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں