ایک نیوز :آدمی کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مقام ویٹی کن کی مرکزی قربان گاہ پر ایک شخص نے برہنہ ہوکراحتجاج کیا۔
ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کا دورہ کرنے والے ایک شخص نے اپنے کپڑے اتار دیے اور چرچ کی مرکزی قربان گاہ پر برہنہ کھڑا ہو گیا۔ اس شخص کا یہ یوکرین میں جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تھا۔اس شخص کی پیٹھ پر پینٹ کیا گیا تھا جس میں یوکرین کے بچوں کو بچانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس شخص نے ناخنوں سے اپنے جسم کو بھی زخمی کیا۔ ویٹیکن کے محافظوں نے اس شخص کو جس کی شناخت نہیں کی گئی، اطالوی پولیس کے حوالے کر دیا۔