کھردری جلد کی   بیماری کاشکار شہری نےزندگی کوجہنم قراردیدیا

    کھردری جلد کی   بیماری کاشکار شہری نےزندگی کوجہنم قراردیدیا
کیپشن: The disease of rough skin made the life of Kashkar citizen hell

 ایک نیوز: امریکی شہری کھردری جلد کی بیماری کاشکار، جمی کا جسم خشک جلد سے ڈھکا ہوا ہے جس سے اکثر کھجلی کی وجہ سے خون بہتا رہتا ہے اور وہ کپڑے بھی نہیں پہن سکتا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں  وہ اپنے پورے خشک جسم پر کھرچتے ہوئے نظر آتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنی جلد کو اس حد تک کھرچ دیتے ہیں کہ خون  بہنے لگتا ہے۔ جمی نے اپنی حالت کو ایک جہنم قرار دیا اور کہا کہ یہ صورت حال  اس کے پورے جسم پر ہے اور اسے کھرچتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنی انگلیاں مگر مچھ پر چلا رہے ہوں۔

جمی نے اپنے علاج کے لیے اس  ڈرماٹولوجسٹ سینڈرا لی سے ملاقات کی  جو کہ ڈاکٹر پمپل پاپر کے نام سے مشہور ہیں۔ جمی  کے مطابق اس  کے جسم کا 90 فیصد حصہ خشک جلد سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس کی وجہ سے مناسب لباس بھی نہیں پہن پاتا، جب وہ کپڑے پہنتا ہے تو اسے شدید تکلیف ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ شارٹس پہنتا ہے اور شرٹ نہیں پہنتا۔