عازمین حج کا  قہوہ اورآب زم زم سے شاندار استقبال 

Jun 02, 2023 | 20:27 PM

ایک نیوز :عازمین حج کی خدمت پرمامور کمپنی ’الطوافہ‘ کی جانب سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین کا استقبال آب زمزم، سعودی قہوے اور کھجوروں سے کیا جارہا ہے۔ 
 سعودی وزارت حج کی جانب سے حجاج کی خدمت کے لیے مقرر کی جانے والی  کمپنی کو ’الطوافہ‘کا نام دیا گیا ہے جبکہ ماضی میں ان اداروں کو ’معلمین‘ کہا جاتا تھا۔  
جنوبی ایشیا کے حجاج کی خدمت پر مامور کمپنی کے 33 ویں سروس سینٹر کے سربراہ محمود عبدالقادر مسکی نے بتایا کہ طوافہ کمپنیاں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے سے لے کر وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرنے پر مامور ہیں۔ 
مسکی نے مزید بتایا کہ طوافہ کمپنیوں کے اہلکار جو خدمات فراہم کرتے ہپیں وہ ان سہولیات سے الگ ہیں جو سعودی حکومت زائرین کے منصوبوں کی صورت میں مہیا کیے ہوئے ہے۔  طوافہ کمپنیاں مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو رہائش پہنچنے پر آب زمزم، سعودی قہوہ اور انواع و اقسام  کی کھجوریں پیش کررہی ہیں۔ 

مزیدخبریں