شجاعت حسین ،آصف زرداری ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال

Jun 02, 2023 | 20:17 PM

ایک نیوز :سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف زرداری نے انکی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،خیریت دریافت کی،اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور، وفاقی وزیر چوہدری سالک اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع بھی شریک تھے۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور نے حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف کا مشورہ دے دیا 

 چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھاکہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا.سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے. 

چودھری سرور کاکہنا تھا کہ بجٹ میں مزدور کی تنخواہ کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکے. بجٹ غریب کیلئے ٹیکس فری ہونا چاہیے.بظاہر ہر بجت میں یہ کہا جاتا ہے کہ غریب کو ریلیف ملے گا گا لیکن مستفید اشرافیہ ہوجاتی ہے.

مزیدخبریں