توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش

Jun 02, 2023 | 20:00 PM

ایک نیوز :  اگرآپ کی عمر 60 برس یا اس سے زائد ہے تو ایک آسان چینی ورزش سے اپنے روزمرہ امور بہتر بناسکتے ہیں
 چینی ورزش اگرچہ یہ 1000 سال پرانی تکنیک ہے لیکن اس سے مزید ثبوت برطانیہ سے ملے ہیں۔ورزش کا نام ’شوائی شو گونگ‘ ہے جو 60 اور 70 کی دہائی والے مردوزن کے پورے جسم پر مثبت اثرڈالتے ہوئے ان کے افعال بہتر کرسکتی ہے۔ ان میں کھانا پکانا، چلنے میں متوازن رہنا، اور لباس بدلنے جیسے امور بھی شامل ہیں۔

 ورزش میں بازوؤں کو ایک ہموار اور باقاعدہ انداز میں آگے پیچھے جھولے کی طرح ہلایا جاتا ہے۔ ایک سیٹ میں بازوؤں کو پانچ مرتبہ ہلایا جاتا ہے۔ لیکن پہلی چار حرکات میں بازو کچھ اس طرح ہلائے جاتے ہیں کہ وہ کندھے کی سیدھ میں آجاتے ہیں۔

اب پانچویں مرتبہ بازو ہلاتے ہوئے دو گھٹنوں کو دو مرتبہ موڑا جاتا ہے لیکن یہ عمل عین اس وقت کیا جائے جب بازو پیچھے جارہے ہوں اور دوبارہ بازو آگے آرہے ہوں تب دوسری مرتبہ گھٹنوں کو موڑا جائے۔

مزیدخبریں