ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کون سی خوراک ضروری ہے؟

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کون کی خوراک ضروری ہے؟
کیپشن: Which food is necessary for strong bones?

ایک نیوز :ماہرین کاکہنا ہے کہ ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے  غذا میں ڈیری مصنوعات (دودھ اور دہی)، لوبیا، گہرے ہرے پتوں والی سبزیاں، تیل دار مچھلیاں اور بادام وغیرہ کا استعمال کریں۔

 بالخصوص خواتین گٹھیا (اوسٹیوپوروسِس) کی زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ لیکن اگر وہ ڈھلتی عمر سے ہی وٹامن ڈی اور کیلشیئم کو اپنی غذا کا لازمی جزو بنالیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری، بھربھرے پن اور ٹوٹ پھوٹ سے بچ سکتی ہیں۔

جوڑوں کے درد کی شدید تکلیف اور جلن اپنی جگہ ہے لیکن ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس سے بچنے کے لیے مردوزن کو جوانی سے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی لازمی ہیں۔ تمباکونوشی سے پرہیز اور باقاعدہ ورزش سےبھی اوسٹیوپوروسِس کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔ ادھیڑعمری بالخصوص خواتین میں سن یاس کے بعد ہڈیاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور بار بار فریکچر کی وجہ بن سکتی ہیں۔

  ماہرین کا اصرار ہے کہ اس کیفیت میں روزانہ 1000 سے 1300 ملی گرام کیلیشیئم استعمال کیا جائے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی سے بھرپور غذاؤں کو بطورِ خاص اہمیت دے کراسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے۔