فنانشل ایپلی کیشن سےٹرانزیکشن پر 5 روپے فیس عائد

Jun 02, 2023 | 18:51 PM

ایک نیوز :موبائل فون کمپنی نے فنانشل ایپلی کیشن جیز کیش سے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشن کرنے پر پانچ روپے ٹرانزکشن فیس عائد کردی۔

یہ نئی فیس جون 2003 سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ جیز کیش سے ہونے والی ٹرانزکشن سے ریٹیلر اور صارف کو پانچ روپے اضافی ٹرانزکشن ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے پہلے کسی قسم کے کوئی چارجز نہ تھے۔فیصلے سے ایک کروڑ سے زائد صارفین کو فی ٹرانزکشن پانچ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

کمپنی کے ترجمان خیام صدیقی کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے مورخہ12مئی2023کے سرکلر کے ذریعے، M-Walets میں کیش ڈپازٹ پر لین دین کی رقم کا 0.5%، یا PKR 100، جو بھی کم ہو، چارج کرنے کا بندوبست کیا۔

صارفین کو اس حوالے سے پیشگی اطلاع JazzCash ویب سائٹ کے ذریعے یقینی بنائی گئی تھی اور خوردہ فروشوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں