پنجاب کابینہ ، پنشن رولز میں ترمیم سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

Jun 02, 2023 | 18:44 PM

ایک نیوز :نگران کابینہ نے  پنشن رولز میں ترمیم سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-02/news-1685713459-1478.mp4

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد منصوبوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات،پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پنشن کی فوری ادائیگی یقینی ہو گی۔جب تک پنشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پنشن ملتی رہے گی۔
اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔فیکٹریوں سے نکلنے والے بڑے ٹرالر کے وزن کو باقاعدہ چیک کیا جائے گا۔زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا۔کابینہ نے  ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موٹر وہیکل رولز1969 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر عملدرآمد کے لئے صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کو ذمہ داری تفویض کر دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام محکموں کو سرکاری ملازمین کی ترقی کے کیسز جلد نمٹانے کا حکم دیدیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایک بھی حقدار سرکاری ملازم ترقی سے محروم نہیں رہنا چاہیے -میں خود سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسز کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں -

مزیدخبریں