کیا واقعی علی ظفر سیاست میں آرہے ہیں ؟کونسی پارٹی جوائن کرینگے؟

Jun 02, 2023 | 18:42 PM

ایک نیوز :معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ،انہوں نے ان  خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی سیاست میں دھماکے دار انٹری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں وائرل ہو رہی ہیں ، تاہم گلوکار نے سیاست میں آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرگلوکار نے سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

علی ظفر نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ۔

مزیدخبریں