ایک نیوز :دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ شعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری آئی۔ 4 ماہ کے دوران 6.02 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے۔
محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق 4ماہ میں سیاحوں کی 6ملین سے زائد تعداد 2022 کے ابتدائی 18 فیصد زیادہ ہیں۔2022 کے مقابلے میں سال رواں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔
محکمے کا کہنا ہے کہ راوں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے ان کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ 4 لاکھ 74ہزار سے روس دوسرے نمبر، 3 لاکھ 91 ہزار سے برطانیہ تیسرے اور 3 لاکھ 52 ہزار سے سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ دبئی میں سال رواں کے دوران ہوٹل 80 فیصد مصروف رہے جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران ہوٹل 76 فیصد تک مصروف تھے۔