قدرتی حسن سے مالا مال ناران کاغان سیاحوں کیلئے جنت بن گیا

Jun 02, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز :  قدرتی حسن سے مالا مال مانسہرہ کی وادی ناران کاغان کے نظارے سیاحوں کیلئے جنت کے مناظربن گئے۔

 شفاف نیلا آسماں اور بلند و بالا چوٹیوں کے درمیان بہتے آبشار، قدرت کی جون کے مہینے میں چاروں طرف سے ڈھکی برف کی چوٹیاں خوبصورت جھیلوں کو دیکھ کر دسمبر جیسا سماں دیکھنے کو ملتا ہے۔  شفاف نیلا آسماں اور بلند و بالا چوٹیوں کے درمیان بہتے آبشار، قدرت کی جون کے مہینے میں چاروں طرف سے ڈھکی برف کی چوٹیاں خوبصورت جھیلوں کو دیکھ کر دسمبر جیسا سماں دیکھنے کو ملتا ہے۔  ملک بھر سے آئے سیاہ ناران کی سرسبز و شاداب وادیوں میں بڑی فرحت محسوس کر رہے ہیں۔

ناران کاغان میں اب بھی سیاح برف سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ناران سے بابوسرٹاپ جانیوالے راستوں پر برف کی دیواریں سوئٹزر لینڈ کا منظر پیش کرتی ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بابوسرٹاپ روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دو سے تین دن تک بابوسرٹاپ مکمل کھول دیا جائے گا اور سیاہ ناران روڈ سے چلاس گلگت بلتستان کا سفر کر سکیں گے۔ 

مزیدخبریں