اوپن یونیورسٹی کی آفیشل موبائل ایپ متعارف

Jun 02, 2023 | 18:06 PM

ایک نیوز :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کی سہولیت کے لیے آفیشل موبائل ایپ متعارف کروا دی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کی مشکلات میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفیشل موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کردیا۔ طلباء موبائل ایپ کے ذریعے امتحانات، فیس سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکیں گے۔

پہلے طلبا کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹ کی سہولت موجود تھی۔

مزیدخبریں