تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 

Jun 02, 2023 | 18:03 PM

ایک نیوز : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔اداروں کے سربراہ ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔ چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے گی۔

  دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں  2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
 

مزیدخبریں