کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر،خدیجہ شاہ والد کےگلے لگ کررو پڑیں،تصویر وائرل

Jun 02, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز :9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں زیرحراست فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کمرہ عدالت میں والد سلمان شاہ کے گلے لگ کر رو پڑیں۔تصویروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو پولیس نے لاہور ہائیکورٹ پیش  کیا۔خدیجہ شاہ کی بازیابی اور رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

 زیرحراست خدیجہ شاہ کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھاکہ  ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز،بلڈ پریشر کافی زیادہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے کل ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے “ ۔ ان کے لیے آواز اٹھائیں”


 

مزیدخبریں