میکسیکو، 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد

میکسیکو، 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد
کیپشن: Mexico, 45 bags of human organs recovered

ایک نیوز :میکسیکو سٹی کی ریاست جیلسکو میں کھائی سے 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق 20 مئی کو لاپتا ہونے والے 5 مرد اور 2 خواتین کی تلاش کے لیے آپریشن جاری تھا کہ اس دوران 45 تھیلوں  سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے۔120 فُٹ گہری کھائی سے ملنے والے اعضاء مرد اور خواتین دونوں کے ہیں۔لاپتا ہونے والے تمام افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے اور ان تمام کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ الگ الگ دن کرائی گئی تاہم تفتیش کاروں نے پتا لگایا ہے کہ تمام افراد ایک ہی کال سینٹر میں کام کرتے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کال سینٹر اسی علاقے میں واقع ہے جہاں سے بیگز میں انسانی اعضا ملے ہیں جبکہ فرانزک ماہرین نے ابھی تک متاثرین کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین نہیں کیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کال سینٹر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتا ہے اور حکام کو چرس، خون کے دھبے والا ایک کپڑا اور کچھ دستاویزات ملے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لاپتا افراد کے اہلخانہ نے حکام پر الزام لگایا ہےکہ وہ متاثرین کو مجرم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی علاقے اور اطراف سے ماضی میں کئی بار بیگز اور قبروں سے انسانی اعضاء برآمد ہو چکے ہیں۔