ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما کرنل( ر )اجمل صابر کی نظر بندی کالعدم دینے کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6جون تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما کرنل اجمل صابر کی نظر بندی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نظر بندی کوکرنل (ر)اجمل صابر کے بیٹے ہارون اجمل نے چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنل( ر) اجمل صابر کی نظر بندی غیر قانونی ہے۔ فاضل جج سے درخواست ہے کہ نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔ اہل خانہ کو والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ تاکہ ان کو ضرویات زندگی کی اشیاء پہنچائی جا سکیں۔
جس پر فاضل عدالت نے کرنل (ر) اجمل صابر کی نظر بندی کالعدم دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا اور احکامات دیے کہ اجمل صابر سے ان کے اہل خانہ کو ملنے کی اجازت دی جائے۔