پولیس سے بدتمیزی کرنے والوں سے نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا ہو: جسٹس شاہد کریم

Jun 02, 2023 | 16:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہےکہ بدتمیزی کرنے والے کسی کےساتھ نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کےمتعلق مفاد عامہ کیس کی سماعت کی۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی  گئی۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبر نے کہا کہ  فصلوں کی باقیات جکانے پر دو لاکھ کی بحائے صرف  ہچاس یزار جرمانہ کیا جاریا  ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت ہر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ممبر ماحولیاتی کمیشن  نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانہ نہیں ہو رہا ہے.  

عدالت نےبارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے کواپریٹو یاوسنگ سوسائیٹیوں کو ری چارجز لگانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے تمام تعلیمی اداروں کی گروانڈز میں تعیمرات پر پابندی عائد کردی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ بدتمیزی کرنے والوں کو ہورا جرمانہ کریں  اور مقدمات درج کئے جائیں۔سینئر افسر اتنے کمزور ہیں کہ اب لوگ دلیر ہوکر پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں۔ بدتمیزی کرنے والے کسی کےساتھ نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو،ترقی یافتہ ممالک میں جائیں تو کسی کی جرات نہیں کہ وہ پولیس سے جھگڑا کر سکیں۔ہمیں جھوٹ اور جعلی رپورٹس کے ذریعے  کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں